میرا دل ڈھاکہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے  ساتھ جْڑا ہے، میتھیو ہیڈن

472

برسبین: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے اْردو زبان میں پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر میتھیو ہیڈن نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے پاکستان کا سبز کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اسلام و علیکم پاکستان میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جْڑا ہے۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘ آخر میں اْنہوں نے قومی کرکٹرز کے لیے لکھا کہ ’شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔