قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری

280

اسلام آباد: میں مقیم بھارتی ایمبیسی نے پاکستان کی جوئیر ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں ابوزر اور محمد عبداللہ کو دورہ بھارت کے ویزے جاری کردئیے ہیں۔

قومی ہاکی جونیئر ٹیم 24 نومبر سے 5 دسمبر تک بھارت میں منعقدہ ورلڈ جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے جائے گی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کا دورہ بھارت کا 20 دسمبر سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے قومی جونیئر ہاکی ٹیم بھارت پہنچ کر دو نمائشی میچ کھیلے گی اس سلسلے میں پہلا پریکٹس میچ جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ منعقد ہوگا ۔