فٹ بال کی مدد سے ایک ہی دن میں دو عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

627

وینزویلا کی ایک فٹ بال فری اسٹائلر نے اپنے فٹبال کے کرتب دکھاتے ہوئے ایک ہی دن میں 2 عالمی ریکارڈ قائم کردیے۔

لورا بیونڈو جو پہلے سے ہی اپنی فٹ بال کی مہارت کے لیے 11 گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتی ہیں، نے بدھ کے دن گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سالگرہ کے لیے دو مزید ریکارڈ توڑ دیئے۔

بیونڈو نے 30 سیکنڈز میں 62 سیٹ ڈاؤن فٹ بال کراس اوور اور ایک منٹ میں 24 ڈبل بال کنٹرول کر کے اپنے نئے ٹائٹل حاصل کیے۔

فری اسٹائلر نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 13 ٹائٹل اپنے نام کرنا ایک “زبردست” احساس ہے۔

“اگر آپ اپنے آپ کیلئے ایک مقصد مقرر کرتے ہیں اور اس میں سخت محنت کرتے ہیں تو آپ یقینی طور پر اسے حاصل کر سکتے ہیں۔”