باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دیدی

341
Boxer amir khan
boxer amir khan

لندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دے دی۔

باکسر عامر خان نے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

عامر خان نے کہا کہ  یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

‘واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اْن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اْنہوں نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔

‘باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’اْن کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔‘اْنہوں نے اپنے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔