پاکستان کو میری ٹائم پاور بنانے کے لیے پر عزم ہیں، علی زیدی

297
Pakistan a maritime power

اسلام آباد: نیدرلینڈ کے سفیر کی وفاقی وزیر بحری امور  علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو میری ٹائم پاور بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیدرلینڈ کے سفیر وئوٹر پلمپ سے  بات چیت کے دوران کیا  جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔سیکریٹری میری ٹائم رضوان احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں نے بحری شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان قریبی رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے بلیو اکانومی کے لیے اپنے وڑن سے سفیر کو آگاہ کیا۔

علی زیدی نے کہا  پاکستان نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں