طویل ترین جرابوں کی لائن کا ورلڈ ریکارڈ

524

کیلیفورنیا کے ایک خیراتی ادارے فریسنو مشن نے بے گھر افراد کے لیے تقریباً 80,000 جرابیں جمع کیں اور جرابوں کی طویل ترین لائن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

فریسنو مشن نے کے ایف ایس این ٹی وی کو بتایا کہ رضاکاروں اور عملے کا مقصد جرابوں کی ایک لائن بنانا تھا جو کم از کم 7 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔

مشن نے چھ ماہ تک جرابیں اکٹھی کیں اور 7.39 میل کے فاصلے تک تقریباً  80,000 جرابوں کو کپڑے کی ایک لائن پر ڈالا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز میں پہلے سے درج ریکارڈ 3.77 میل ہے اور اسے 2014 میں جرمنی کے ہالورڈے میں بنایا گیا تھا۔

یہ جرابیں اب فریسنو مشن اور مختلف شراکت دار تنظیموں کی جانب سے بے گھر افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔