آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر شدید مسلح جھڑپیں،ہلاکتوں کے متضاد دعوے

267

آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر شدید مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کو گزشتہ سال کی چوالیس روزہ جنگ کے بعد سے اب تک کی بد ترین لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی فوجوں نے ایک دوسرے پر توپ خانے کے استعمال کے الزام لگائے ہیں۔ ان جھڑپوں میں ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آرمینیائی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں آرمینیا کے پندرہ فوجی مارے گئے۔ دریں اثناء￿  یریوان میں آرمینیائی حکومت نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے بعد ماسکو کی مدد سے اب ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔