صدر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

210
ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔صدر نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔  فیض حمید کو سال2019 میں انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس  آ ئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ  لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی  تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے.