عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر نے مفاد عدلیہ جوڈیشل آفیسران کے تبادلے کردیے

91

چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے مفاد عدلیہ جوڈیشل آفیسران کے تبادلے کردیے۔ چوہدری منیر رجسٹرار عدالت العالیہ کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ وسیشن جج کوٹلی،جبکہ ڈسٹرکٹ وسیشن جج کوٹلی مشتاق احمد طاہر کو رجسٹرار عدالت العالیہ مظفرآباد تعینات کردیاگیا۔ محمدسجاد نوترقیاب ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو ڈسٹرکٹ وسیشن جج حویلی کہوٹہ میں تعینات کردیاگیا۔ایک اور نوٹی فکیشن کے مطابق محمدسجاد کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر سکیل21بھی دے دیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ وسیشن جج کہوٹہ لیاقت علی خان گریڈ 21کو بھی تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق عدالت العالیہ مظفرآباد میں تعینات کردیاہے۔