برطانیہ کے علاقے لیور پول میں ٹیکسی دھماکا دہشت گردی قرار

201

برطانوی پولیس نے لیور پول میں ٹیکسی دھماکے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اتوار کے روز  لیور پول  میں ٹیکسی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا  کہ دیسی ساختہ دھماکا خیز  ڈیوائس تیار کی گئی اور قیاس یہی ہے کہ ڈیوائس ٹیکسی میں سوار مسافر نے بنائی۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک مسافر کی شناخت 32 سالہ عماد الصالمین کے نام سے کر لی گئی اور عماد کی دونوں رہائش گاہوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔لیورپول دھماکے بعدبرطانیہ میں دہشتگردی سے خطریکاالرٹ بڑھا کر 4 کر دیا گیا  ہے