لیسکو سب ڈویژن علی رضا آباد کے ملازمین مذکورہ سب ڈیژن کے ایس ڈی او ابراہیم تکی کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کردی احتجاجی ملازمین نے مذکورہ سب ڈویژن کی حدود میں ترقیاتی اور تعمیراتی کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علی رضا آباد کے سب ڈویژن کے ایس ڈی او کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔