پنجاب بھر میں محکمہ جنگلی حیات کی غیرقانونی شکار کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری 

306

 وزیرجنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سیدصمصام علی بخاری اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی زیرنگرانی محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور پکڑ دھکڑ کیخلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں ۔صوبہ کے 02ریجنز کی ہفتہ وارانہ پراگریس رپورٹ کے مطابق وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کل 60مقدمات درج ہوئے ۔ 54مقدمات کمپائونڈ ہونے جن میں 05لاکھ 88ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیاجبکہ 06مقدمات تاحال زیر التواء ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن محمد ندیم قریشی کی رپورٹ میں راولپنڈی ریجن کے دو اضلاع اٹک اور راولپنڈی میں جنگلی پرندوںکے غیر قانونی شکار اور کاروبار میں ملوث 42افراد کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات ہوئے ۔ 36مقدمات کمپائونڈ ہوئے جن میں 04لاکھ 27ہزار روپے جرمانہ کیاگیا جبکہ 06مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں جنگلی پرندوں کے پی سی پی ایئر گن کیساتھ غیرقانونی شکار کے 08مقدمات ،خرگوش کے شکار میں 03مقدمات، غیرقانونی قبضہ بندر 01مقدمہ جبکہ غیرقانونی شکار جنگلی پرندگان 06مقدمات درج ہوئے ۔17مقدمات کمپائونڈ ہوئے جن میں 01لاکھ 51ہزار جرمانہ کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ 01مقدمہ میں 10ہزار روپے عدالتی جرمانہ ہوا۔