نواز شریف کیخلاف عمران خان کی سب ساز شیں ناکام ہو نگی: سلیم ر ضا

238

مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت،

ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلا ف عمران خان کی سب ساز شیں ناکام ہو نگی،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیا ن کے بعد شر یف فیملی کیخلا ف ہو نے والی سازش بے نقا ب ہو چکی، شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس نہ پرو یز مشر ف کر سکا نہ نااہل عمران خان کر سکے گا۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی حق گوئی، جج ارشد ملک مرحوم کے اعتراف اور اب سابق چیف جج گلگت بلتستان کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد قائد محمد نوازشریف اور مریم نواز کی سزا برقرار رہنے کا کوئی قانونی، اخلاقی اور منطقی جواز نہیں رہا۔ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، سزائیں ختم کی جائیں۔