مصر: موسمی خرابی کے باعث زہریلے بچھو کی بھرمار، 3 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

690

مصر میں بچھوؤں کے کاٹنے سے تین افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مصر میں موسم کی خرابی نے زہریلے بچھوؤں کے چھپنے کی جگہوں اور گھروں کو تباہ کردیا ہے۔

حکومت کے زیر انتظام مصری اخبار الاحرام کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی شہر اسوان میں شدید بارش، گردو غبار اور برف باری نے بچھوؤں کے ساتھ ساتھ سانپوں کے بلوں کو بھی  ملیا میٹ کردیا ہے۔ ایک نامعلوم طبی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ بچھوؤں کے ڈنک سے اب تک تین افراد ہلاک اور 450 افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

الاحرام کے مطابق زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ حفظان صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان ڈاکٹروں کو بھی بلالیا گیا ہے چھٹیوں پر تھے۔