حکومت سندھ کا نسلہ ٹاور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

223

حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا،قرارداد میں سپریم کورٹ سے فیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے نسلہ ٹاورسے متعلق قرارداد تیار کرلی گئی ہے۔قراردادسندھ اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، قراردادشہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے متعلق ہوگی۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں انکروچمنٹ کےخلاف کاروائی روکی جائیں اور کسی شہری سے گھر نہ چھینا جائے۔قرارداد میں سپریم کورٹ سے فیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے ، قرارداد منظور کرکے تمام متعلقہ فورم پر بجھوائی جائے گی۔