عالمی وبا کے باعث 1 لاکھ 40 ہزار امریکی بچے اپنے والدین سے محروم ہوگئے

205

کوویڈ۔19 بحران کے دوران کرونا وائرس یا عالمی وبا سے متعلقہ وجوہات کے باعث 1  لاکھ 40 ہزار سے زائد امریکی بچوں نے اپنے والدین یا اپنی دیکھ بھال کرنے والے فرد کو کھو دیا ہے۔

بزنس انسائڈر نے ایک نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 500 میں سے تقریبا  ایک امریکی بچہ اس بدقسمتی کا شکار بنا ہے۔ مزید کہا کہ یہ صورتحال ان بچوں پر اضافی نفسیاتی اور مالی دبا ڈالے گی۔ امریکہ کی مالیاتی نیوز ویب سائٹ نے کہا کہ بچوں کی اکثریت تقریبا 65 فیصد کا تعلق نسلی یا اقلیتی گروہوں سے ہونے کی وجہ سے یہ اعدادوشمار قومیت اور نسل کے لحاظ سے وسیع عدم مساوات کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے جہاں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور 7 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔