دین، طب اور تعلیم کے شعبوں میں مزید 27 شخصیات اور ماہرین کے لیے سعودی شہریت کا اعلان

290

شاہی فرمان کے ذریعے منظوری کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو سعودی شہریت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے 27 نئے ناموں کی فہرست سامنے آئی ہے۔ فہرست میں دین، طب اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کاوشیں انجام دینے والے افراد شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصطفی تسریچ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔ وہ بوسنیا ہرزگوینیا میں علما کمیٹی کے صدر اور مفتی اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ان کے علاوہ حسین الدادی،محمد نمر السماک،عبداللہ صالح عبداللہ،رضوان نائف السید،محمد الحسینی،عماد محمد تلیجہ،فاروق عویضہ،عماد الدین ناجح عزت نعان،خالد حموی،محمد غیاث جمیل،ولید خالد رشید،مصطف عبداللہ صالح،انصر مراح،محمد عبدالعزیز مصطف حبیب،بیر یلباس،محمد عبدالریم عنتر،توفیق عبدہ صالح عوض،علی حسین مقیبیل،عز الدین زرقین،سمیر مید،ایمن حلمی الملح،بسام العلی،الہادی محمد عقون،صلاح الدین محمود احمد التاتنی،محمد احمد نصر الدین محمود،موس قاری سید شامل ہیں۔