برطانیہ:اسپتال کے باہر کار خوفناک دھماکے میں تباہ

204

برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے دروازے پر کار میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کار پرائیوٹ ٹیکسی تھی جس میں ایک شخص اسپتال آیا تھا۔ دھماکے میں کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر کار دھماکے کے الزام میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 29 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔