سندھ سالڈ ویسٹ شہر کی صفائی کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایاجائےگا، مرتضی وہاب

202
وزیر اعظم کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں، مرتضی وہاب

 ایڈ منسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ شہر کی صفائی کے لئے اب روایتی طریقے سے کچرا اٹھانے کے سسٹم کا خاتمہ کرکے جدید طرز اور ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں کچرا کنڈیوں کا خاتمہ یقینی ہوگا اور ہر گھر سے سینیٹری عملہ کچرااٹھائے گا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چائنیز کمپنی چھانگی کانجی کے زیراہتمام ضلع شرقی کی 31 یوسیز میںگھر گھر سے کچرااٹھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیوں ایم بی اس ماہ کے آخرمیں ضلع کورنگی میں آپریشن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ایم ڈی زبیر چنہ ، چائنیز کمپنی چھانگی کانجی اور سینیٹری عملے کی کاوشوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حالات بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ شہرکی صفائی ستھرائی میں سینیٹری ورکر ز کی خدمات بے مثال ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے کچرے سے بجلی بنانے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے یہ کراچی کے شہریوں کے لئے تحفہ ہے۔

انہوں نے گھر گھر سے کچرااٹھانے میں رکاوٹ ڈالنے والے مافیا (informal Sector)کے بارے میں کہا کہ ہمیں انکا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے اس سلسلے میںشہری، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تعاون کریں۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،زبیراحمد چنہ نے کہا کہ جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کام کررہا ہے وہاں سے بیک لوگ مکمل صاف کیا جاچکا ہے اور اب ہم اگلے مرحلے کی طرف بڑھ گئے ہیں جس میں گھر سے کچرا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ کچرا باہر سڑکوں پر نہ پھیلے اس کے لئے ضروری ہے کہ گھر گھر سے کچرا اٹھایا جائے اس سلسلے میں چائنیز کمپنی نے 200 سے زائدٹیپرگھر سے کچرا اٹھانے کے لئے مخصوص کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں سینیٹری عملہ پیش پیش ہے لہذا ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ہیں۔

ایم ڈی زبیر چنہ نے تقریب میں اپنے خطاب میں ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہاہے کہ سینیٹری ورکرز ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپکی محنت کا ثمر ہے کہ صفائی کی صورتحال میںبہت بہتری آئی ہے۔ آپ شہر صاف کرنے کا مشکل ترین کام کرتے ہیں آئندہ بھی ہمیں آپکا تعاون درکار رہے گا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرطارق نظامانی، ڈائریکٹر شرقی مشیر احمدچھانگی کانجی کے سی ای اومسٹر خوان، چانیز کمپنی کے ایڈمن آفیسر مسٹرعزیز،مس جوائنا، مس خدیجہ و دیگر افسران و ملازمین اور میڈیا نے شرکت کی۔