ناظم جوکھیو کے بھائی نے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

257

ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسر نے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کو بیان کیلئے خط لکھ دیا، جس پر افضل جوکھیو نے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے تحقیقات مزید تیز کردیں ،ذرائع کے مطابق کسی غیر ملکی کی آمد کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، گاڑی کس کے نام تھی، ابھی تک ڈیٹا نہیں ملا۔اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کے تفتیشی افسر نے افضل جوکھیو کو بیان کیلئے خط لکھا ہے، ذرائع نے کہا کہ افضل جوکھیو نے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان 7 نومبر کو قلم بند ہوچکا ، مزید بیان جے آئی ٹی کے سامنے ریکارڈ کراوں گا۔