کراچی پریس کلب کے ممبران کا صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ

443

کراچی پریس کلب کے ممبران نے صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈے اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے ممبران کو پلاٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور انکے سوالات کے جواب دئیے۔ایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ تر آبادی نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر منتقل ہو جا ئے گی اس لئیے اس جگہ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی کیونکہ اسکے ساتھ موجود لنک روڈ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو ملاتی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے اور پانی کی لائن بھی ڈالی جا رہی ہے جبکہ پانی کے ریزر وائر بھی موجود ہیں۔اس موقع پرصحافیوں کی طرف سے تجویز پیش کی گئی کہ جہاں صحافیوں کے پلاٹس موجود ہیں وہاں جرنلسٹ کالونی کا سائن بورڈ آویزاں کیا جائے جس سے ایم ڈی اے حکام نے اتفاق کیا۔آخر میں ایم ڈے اے حکام کی جانب سے پلاٹ ہولڈرز کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔