خیبر پختونخواہ میں بھی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ڈے منایا گیا

212

دنیا بھر کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ڈے منایا گیا اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے شیخ تیمور اکیڈمک بلاک میں نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے نقشے رکھے گئے تھے اس موقع پر پشاور یونیورسٹی و دیگر کالجز و یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیف اکنامسٹ ڈائریکٹر GIS پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم سے صوبے کے ترقیاتی و منصوبہ بندی کے کام میں بہت زیادہ آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اس سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک خصوصی جی آئی ایس ہب قائم کیا گیا ہے جس سے تمام اداروں کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل رہنمائی و تعاون کیا جاتا ہے اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر عطاء الرحمن، جی آئی ایس سپشلسٹ اصغر علی خان بھی موجود تھے آخر میں علی اصغر خان چیف اکنامسٹ ڈائریکٹر GIS پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹرعطاء الرحمن کو خصوصی شیلڈ بھی دی ۔