پشاور،معذور افراد کے لئے پولیس سروسز ہسپتال میں ڈیسک کا آغاز

480

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے خصوصی احکامات پرمعذور افراد کے لئے پولیس سروسز ہسپتال میں قائم ون ونڈو آپریشن کے نام سے ڈیسک نے کام کاباقاعدہ آغاز کردیا جہاں پرمعذوری سرٹیفکیٹ ایک چھت تلے چار مختلف محکموں کے افسران جاری کرینگے اس سے قبل معذور افراد کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے چار مختلف مقامات پر چار محکموں کے دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے آج پہلے روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 53 معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ دنوں معذور خاتون کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی کوپولیس سروسز ہسپتال میں معذور افراد کے لئے خصوصی ڈیسک ون ونڈو آپریشن کے قیام کے احکامات جاری کیے تھے جس نے آج باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کردیا کمشنر پشاور ڈویژن نے ون ونڈو آپریشن کے قیام پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے معذور افراد کو تمام تر سہولیات کی فراہمی اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کےلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایات جاری کیے۔