سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی امراءاور زرعی اراضی کی نیلامی کا فیصلہ

271

محکمہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ واقعہ جاتی امراءپر نوٹسز چسپاں کر دئیے ہیں۔ جس کے مطابق نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ جاتی امرا سمیت ان کی ملیکیتی زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلامی کی جائے گی۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور 80 لاکھ پانڈ کی سزا ہوئی تھی جبکہ نواز شریف نے جرمانے کی رقم تاحال جمع نہیں کروائی جس پر محکمہ بورڈ آف ریونیو پنجاب سابق وزیراعظم کی پراپرٹی نیلام کرنے کے لئے متحرک ہوگیا ہے جبکہ محکمہ ریونیو پنجاب نے نواز شریف کو جرمانے کی رقم 80 لاکھ پانڈ 19 نومبر تک جمع کروانے کی مہلت دے رکھی ہے۔