چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ سمیت اقدامات شفاف ہیں، چیانگ جیان گو

220

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر چیانگ جیان گو نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر اقدامات واضح اور شفاف ہیں، چین ہمیشہ انسانی ترقی اور تاریخ کی درست سمت میں مضبوطی سے کھڑا رہا ہے ،انصاف یقینا برائی کو شکست دے گا۔بیجنگ میں ” چین سنکیانگ ترقیاتی فورم 2021 ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں، چینی حکومت نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک وژن اور اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ، جو واضح طور پر سنکیانگ کو شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کا بنیادی علاقہ بناتے ہیں۔ آج سنکیانگ “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ تبادلے کے لیے ایک اہم چینل بن چکا ہے۔جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے سنکیانگ میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تاہم، امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتوں نے بارہا نام نہاد “نسل کشی”، “جبری مشقت” سمیت سنکیانگ سے متعلق دیگر بیانات گھڑے ہیں، اور چین کے داخلی معاملات میں بے جا مداخلت کے لیے نام نہاد انسانی حقوق کے امور کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے عناصر کی جانب سے چین پر قابو پانے اور چین کی ترقی کو روکنے کے لیے سنکیانگ کا استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ برسوں میں سنکیانگ کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے، معاشرہ مستحکم رہا ہے، اور لوگوں کے معاش میں مسلسل بہتری آئی ہے۔گذشتہ مسلسل پانچ سالوں سے دہشت گردی کا کوئی پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ موجودہ معیارات کے تحت تمام غریب آبادی غربت سے نجات پا چکی ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں کامیابیاں سب پر عیاں ہیں۔