گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے: شیری رحمان

137

پاکستان پیپلزپارٹی نے آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کردیا۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا آٹے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے ؟ ?فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، حکومت بحران بنا کر کے مافیا کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔