فلور ملز ایسوسی ایشن کا جڑواں شہروں میں ہڑتال کا اعلان

228

اسلام آباد: فلور ملز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ راولپنڈی انتظامیہ کے رویے کے باعث مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے بصورت دیگر ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی فلورملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے، جنوبی پنجاب سےگندم اٹھائیں گے تو ایک بوری پر 350روپے اضافی دینے پڑیں گے۔

عاصم رضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنوبی پنجاب سے گندم لانے کی صورت میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے،  پنڈی انتظامیہ کے رویے کے باعث مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نہیں گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے 15کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں بھیجا ہے۔