پی ٹی وی کا ملازم جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار

544

 کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کے ملازم کوجعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کرکے گرفتارکرلیا گیا۔

 پی ٹی وی کے سابق ملازم عبید یوسف نے جعلی اسناد کی بنیاد پرملازمت حاصل کی تھی، ملازمین کی اسکوٹنی ہونے پر حقیقت سامنے آئی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عبید پی ٹی وی میں بطورریسورسزپرسن انیمیشن اینڈ گرافکس تعینات تھے، جعلی ڈگری منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم عبید یوسف کودوروز کے جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔