ساہیوال میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک

197

 شاداب ٹاون میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ساہیوال کے علاقے شاداب ٹاؤن میں فریج کا اسٹپلائزر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ہمسایہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے جس کے باعث ہمسایہ آگ بجھانے کے لیے گھر میں آیا جب کہ جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشاءکے نام سے ہوئی ہے جو نجی بینک میں ملازم تھا۔