سانحہ APS کے ذمہ داروں کیلئے کوئی معافی نہیں، مصطفی نواز کھوکھر

332

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمنوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جنگ، دشمنی اور عداوت کے ہزاروں سال سے کچھ اصول ہیں کہ خواتین، بچے اور بزرگ فریقین کی ضرب سے محفوظ رہیں گے ، نبی پاک کا بھی یہی فرمان ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔