بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

249

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود نے کیا، بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، اور دونوں رہنماوں کے مابین ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بزرگ سیاست دان ہیں، تین نسلوں سے ہمارا رشتہ ہے، پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور احتساب کے حوالے سے قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے، حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکستیں اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔