سیکریٹری وزارتِ انسداد منشیات کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ

359

راولپنڈی: ڈاکٹر کلیم امام نے  سیکریٹری وزارت انسداد منشیات کاعہدہ سنبھالنے کے بعد ایٹریل فبریلیشن فیکٹر )اے این ایف( ہیڈکوارٹر کا پہلی مرتبہ دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے ان کا استقبال کیا، جہاں سیکریٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کوتفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاوشیں، پیشہ ورانہ کامیابیاں اور نشہ آور ادویات وممنوعہ کیمیائی موادکی اسمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔

بریفنگ کا بتایا  گیا کہ اے این ایف منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے بحالی مراکز چلانے کے علاوہ منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہو ئے ہے۔

 سیکریٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کو محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات میں اضافے ، تنظیمی ڈھانچے میں بہتری،جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول اور منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے نئے مراکزکے قیام کے بارے مےں بھی آگاہ کےا گیا سیکریٹری وزارتِ انسدادِ منشیات نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کے بھرپورکردار کو سراہا۔