عراقی وزیراعظم پر حملے میں ایران نواز گروہوں کا ہاتھ ہے‘امریکا

182

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کے قتل کی کوشش میں ایران نواز گروہ ملوث تھے۔ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ان کی رہایش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ بلنکن نے کہا کہ یہ حملہ عراق کی خودمختاری اور استحکام پر بھی حملہ تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات اچھے طریقے سے قائم ہیں۔ یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کی رہایش گاہ کو اتوار کی صبح ڈرون سے نشانہ بنا یا تھا ، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔