عمران خان سابق آرمی چیف اور ڈی آئی ایس آئی کیخلاف مقدمہ کے سوال پر مسکرا دیئے

217

وزیر اعظم عمران خان سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ کے سوال پر مسکرا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ کے نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ اے پی ایس کیس میں طلب کیا ،وزیر اعظم جب سپریم کورٹ پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ کیا سابق ارمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے؟جس پر عمران خان صحافیوں کے سوالوں پر مسکراتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے ۔