بھاگ گئے !فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں،نمبر پورے نہیں ہوئے،مریم اورنگزیب

195

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھاگ گئے !فواد چوہدری صاحب،ہمت کرکے سچ بولیں،نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں۔بدھ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مشترکہ اجلاس موخر کرنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھاگ گئے !فواد چوہدری صاحب،ہمت کرکے سچ بولیں، نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کا آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے،اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات آپ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے بعد یاد آئی ہے؟ ۔