شہرقائد کے مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں برآمد

160

شہرقائد کے مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر 8 میمن کالونی جمعہ بازار کے قریب ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 65 سالہ مقتول کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔حب ساکران حسن پیر سسی پنو پہاڑیوں کے قریب دو افراد کی لاشیں ملیں، جن کی عمریں 27 اور 30 سال بتائی گئیں ہیں۔ لاشوں کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد کراچی ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔ڈاکس مچھر کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔