عمران خان نے کہا تھا  یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا،  بلاول

253

لاڑکانہ:چیئرمین بلاول زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا،  یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، عملی طور پر ترقی کے اپنے تمام دعووں سے یوٹرن لے ۔

بلاول زرداری نے  کہا کہ عمران خان مہنگائی کے راستے پر ملک کو ڈال چکے ہیں، مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے، عمران خان کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محا ل ہوگیا ہے، موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔