گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شوکت ترین

2943

مشیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ورچوئل ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان انتظامیہ کو درپیش مالیاتی مشکلات اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مشیر خزانہ کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان کو فلاحی اور ترقیاتی کاموں کیلئے تمام دستیاب فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔