ڈیری اینڈ کیٹل فارمز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافے کا اعلان

407

کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمز حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیاد پر ہم نے دودھ کی قیمت میں 10بڑھائیں ہیں۔

فارمز ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ اگر مہنگائی کاسلسلہ اسی طرح جاری رہا تو 2مہینے بعد دودھ کی قیمت میں مزید 30روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائےگا۔

ڈیری کیٹل فارمر ایوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر گجر  کا کہنا تھا کہ 8 نومبر سے مڈل مین ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 10 روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جو آٹے میں نمک کے برابر ہے، کم اضافے کے باوجود ڈیری سیکٹر کے مفاد میں کئے گئے اس فیصلے کو ڈی سی ایف اے پاکستان بھرپور سپورٹ کرے گی۔