بلاول زرداری کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، سیاسی صورت حال پر تبادل خیال

189

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملک میں بدترین مہنگائی ،عوامی مسائل اور پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیاہے۔ سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے