پاکستان میں تعمیر کردہ سب سے بڑا بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

349

کراچی: پاکستان میں تعمیر کردہ سب سے بڑے بحری جہاز کولاچی کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا، جہاز جدید مشینری، آلات ، ہتھیاروں سے لیس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس ایس کولاچی کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیردفاع پرویزخٹک ، چین کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔

میری ٹائم پٹرول ویسل کو کراچی شپ یارڈمیں تعمیر کیاگیا اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےلئےپی ایم ایس ایس کولاچی بنایا گیا ہے۔کولاچی پاکستان میں تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا پی ایم ایس اے جہاز ہے اور جدید مشینری، آلات ، ہتھیاروں سے لیس ہے۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ریئرایڈمرل محمد شعیب ہلال کا کہنا تھا کہ منصوبے کو وفاقی حکومت کیجانب سے منظور کیا گیا تھا، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے پی ایم ایس اے کو جہاز کی تاریخی شمولیت پر مبارکباد دی اور جہاز کے مختلف حصوں کادورہ کیا ، اس موقع پر جہاز اور عملے کے معیار اور صلاحیتوں کو سراہا۔