اسرائیل کی جانب سے نئے میزائل دفاعی نظام کی آزمائش شروع

244

اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے بہت بڑے میزائل دفاعی نظام کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو پرواز کرتے ہوئے فضا سے ہی دور دراز کے خطرے کی شناخت کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ نظام بالخصوص کافی دور سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائلوں سے دفاع فراہم کرنے کا اہل بھی ہے۔ دکھنے میں یہ کسی بہت بڑے غبارے کی مانند لگتا ہے۔ میزائل دفاعی نظام اسرائیلی و امریکی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق اسے غزہ میں جنگجوں، لبنانی تنظیم حزب اللہ اور ایران سے خطرہ لاحق ہے اور اسی لیے پیچیدہ و جدید ترین دفاعی نظام اس کی ضرورت ہے۔