الشیخ جراح کے متاثرین سے یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

240

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر بے دخلی کے ظلم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر قابض فوج نے تشدد کا بے جا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے یہودی آبادکاری کے لیے طاقت کے ذریعے خالی کرائے جانے والے الشیخ جراح کے فلسطینی باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں پر تشدد کیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے الشیخ جراح کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور الشیخ جراح کالونی کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینیوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا۔ادھر قابض فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔