کوئٹہ:سیاسی بحران کے بعد بلوچستان کا خزانہ خالی

206

سیاسی بحران کے بعد بلوچستان کومالی بحران کاسامنا صوبائی خزانہ خالی ہوگیا،محکمہ خزانہ نے مالی حالت کو ناگفتہ بہ قرار دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پراکیورمنٹ اورٹینڈرز کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے بعد صوبے کومالی بحران کاسامنا ہے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے بھی اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دئےے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے میں مالی بحران کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کیلئے پراکیورمنٹ اورٹینڈرز کے اجرا پر پابندی عائد کردی گئی ہے

 نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسکیموں کے ورک آرڈرز جاری کیئے گئے ہیں ان کو بھی تاحکم ثانی روک دیا جائے، محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے مالی حالت کو ناگفتہ بہ قرار دیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ پہلی سہ ماہی میں صوبے کی آمدن میں کمی واقع ہوئی ہے، لہٰذاءغیر ترقیاتی اخراجات کے سوا تمام ترفنڈز کی اجراءپر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے تاحکم ثانی فنڈزکے اجرا پر پابندی عائد رہے گی۔