ایسا پودا جو 20 سالوں میں ایک بار کھلتا ہے

655

ایک نایاب پودا نیدرلینڈ کی ایک یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن میں کِھلا جو یورپ میں ایک نادر واقعہ ہے۔

لیڈین یونیورسٹی نے کہا کہ اس پودے کا سائنسی نام Amorphophallus decus silvae ہے، ہر 20 سالوں میں صرف ایک بار کھلتا ہے اور یونیورسٹی کے بوٹینکل گارڈن میں 1997 سے اسے ایک بار بھی کھلتے ہوئے نہیں دیکھا.

یونیورسٹی نے کہا کہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے پودوں کا یورپ میں بہت مختلف موسم اور موسمی حالات کی وجہ سے کھلنا نایاب ہوتا ہے۔

اس مہینے میں کھلنے والا پودا 6 سال پرانا ہے اور محققین نے دیکھا کہ یہ ستمبر کے وسط میں ابھرنا شروع ہوا تھا۔ یونیورسٹی نے اس پودے کی عوامی نمائش کیلئے بھی انتظامات کیے ہیں۔