ایف بی آر: مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں 36.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

394

فیڈرل بورڈ آف رینویو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں 36.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق جولائی تا اکتوبر ایک ہزار 841 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کرلیا گیا ہے۔

مقرر کردہ ہدف ایک ہزار 608 ارب روپے سے 233 ارب روپے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ پچھلے سال اس عرصہ کے ریونیو ایک ہزار 347 ارب روپے کے مقابلے میں محصولات میں ریکارڈ 36.6 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ایف بی آرنے ماہ اکتوبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے۔

ماہ اکتوبر میں ریونیو نیٹ کلیکشن 440 ارب روپے رہا۔ پچھلے سال اکتوبر 2020 کے نیٹ ریوینیو 337 ارب روپے کے مقابلے میں 30.5 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا۔ گراس ریونیو جولائی اکتوبر 2020 کے ایک ہزار 413 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال اس عرصہ میں 36.7 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک ہزار 932 ارب روپے رہا۔ جولائی اکتوبر 2021 میں 91 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔ پچھلے سال اس عرصہ میں 66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔ ریفنڈز کے اجرا میں 37.7 فیصد اضافہ ہوا۔