جے یوآئی رہنماکا نادرا میگا سینٹر سائٹ ایریاکو فوری عملہ فراہم کرنے کا مطالبہ

367

کراچی: جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ محمد نعیم کا کہنا ہے کہ  نادرا میگا سینٹر سائٹ ایری امیں 28 کائونٹر ہیں،عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دن میں بمشکل 10 کائونٹر پر کام ہوتا ہے۔

حافظ محمد نعیم نے وازارت داخلہ کو خط  ارسال کرتے ہوئے کہا کہ  نادرا میگا سینٹر سائٹ ایریاکو فوری عملہ فراہم کیا جائے،عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دن میں بمشکل 10 کائونٹر پر کام ہوتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں صرف 3 کانٹر پر عملہ موجود ہوتا ہے اور سینٹر کے اندر اور باہر عوام کا رش ہوتا ہے۔ خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ 8 سے 10 گھنٹے میں بمشکل ایک درخواست گزار کا کام مکمل ہوتا ہے۔

چیئرمین نادرا اور ڈی جی نادرا سندھ کو تحریری درخواستیں بھی دی گئی مگر تاحال میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ نادرہ کی سست روی کا یہ حال ہے جن افراد کے کیس انکوائری میں ہیں ان کو کئی سالوں سے مختلف دفاتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں ،پھر بھی ان کی انکوائری اور تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوتا ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ہزاروں کیس انٹیلی جینس بیورو(IB) کو بھیج دیے ہیں جو وہاں پینڈنگ میں ہے اور لوگ پریشان ہیں اس وقت تقریبا 7 ہزار کیس ڈی سی کیماڑی اوڈی سی اورنگی کے ہاں پینڈنگ میں ہیں۔ ڈی-سیز کے زیر نگرانی کمیٹی جس میں مختلف ایجنسیز کے افراد شامل ہوتے ہیں ان کمیٹیوں کا اجلاس یا میٹنگ بمشکل مہینے میں ایک بار ہوتا ہے اور اس میں صرف پندرہ بیس افراد کے کیسوں کی سماعت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو اوسطا ایک دن میں صرف ایک آدمی کا کیس سماعت کرنے سے کم ہے ۔ انہوں نے خط میں کہاہے کہ 7 ہزار افراد کی کیسوں کے لیے 7 ہزار سے زیادہ دن چاہیے جو تقریبا 20 سال بن جاتے ہیں ،لہذا انکوائریز اور تصدیق کے عمل کو آسان بنایا جاتا کہ لوگ اذیت اور پریشانی سے نکل سکے ۔