سکھرروہڑی سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ

247

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرروہڑی سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی لمحہ فکر ہے زائد کرایہ وصولی پر ڈرائیوروں اور مسافروں میں تلخ کلامی معمول بن چکی کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں کمشنر ڈپٹی کمشنر سیکر یٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نوٹس لیکر سرکاری مقررہ کرایہ بحال کر وائیں مولانا عبدالحق مہر کا مطالبہ۔ جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا عبدالحق مہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث سکھر روہڑی سے مختلف روٹوں پر چلنے والی گاڑیوں رکشا ویگن، سوزکی مالکان کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کرکے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں میں تلخ کلامی معمول بن چکی ہے انتطامیہ اور متعلقہ اداروں نے مجرمانہ خاموشی اخیتار کر رکھی جو لحمہ فکر ہے۔ مولانا عبدالحق مہر کا کہنا ہے کہ سکھر سے روہڑی کے کرائے میں 10 روپے روہڑی سے علیواہن دو کلو میٹر سے بھی کم فاصلہ ہونے کے باوجود دس روپے،روہڑی سے صالح پٹ کے کرائے میں بیس روہڑی سے کندھرا کے کرایے میں بیس روپے اضافہ سراسر زیادتی ہے لیٹر پر دس روپیبڑھے لیکن ٹرانسپورٹروں نے سواری پر دس سے بیس روپے بڑھا دیے جو عوام کی برداشت سے باہر اور عوام کیساتھ زیادتی ہے۔ مولانا عبدالحق مہر نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سیکر ٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھر روہڑی سے مختلف روٹوں پر کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیکر مقررہ سرکاری کرایہ بحال کروائیں۔
آٹھویں کلاس کے طالب علم سے3 ملزمان کی مبینہ زیادتی
ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو محمدخان کے علاقے شوکت کالونی کے رہائشی آٹھویں کلاس کے طالب علم 13 سالہ ابراہیم آرائیں کیساتھ تین ملزمان زاہد منگھاڑ ، مزمل پنجابی اور جاوید ہاجانو نامی نوجوانوں کی جانب سے مبینہ زیادتی کی گئی ، متاثرہ لڑکے ابراہیم آرائیں اور اس کے والد مزمل آرائیں نے ٹنڈومحمدخان سٹی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ، متاثرہ لڑکے نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان نے کئی بار مجھ سے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کرتے رہے ، گذشتہ روز ملزمان نے مجھے اغوا اور قتل کی دھمکی دی جس کے بعد میں نے مذکورہ واقعے سے اپنے والد کو آگاہ کیا اور ملزمان کیخلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروادی ہے ، دوسری جانب پولیس سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کی فریاد پر رپورٹ درج کر لی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔