کندھکوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کالونی نمبر 1 کی افتتاحی تقریب

173

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں

USAID کی طرف سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کالونی نمبر 1 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے احسان الرحمن مزاری، ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو ، ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر گل محمد جکھرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی۔ تعمیر شدہ اسکول کا معائنہ بھی کیا گیا جس کے بعد معزز مہمانوں کو ایم پی اے حاجی عبدالرئوف نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایم پی اے حاجی عبدالرئوف نے کہا کہ ہمارے علاقے بھی ہارڈ ایریا پر ہیں لہٰذا کشمور تعلقہ کے علاقوں کو آئی بی اے ٹیسٹ میں ہارڈ ایریا قرار دے کر سندھ کے دیگر ہارڈ ایریا میں شامل کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے USAID کے زید ابو حوران نے کہا کہ سندھ بیسک پروگرام کے تحت امریکی عوام کے تعاون سے ہم سندھ کے 10 اضلاع میں 106 اسکول بنا رہے ہیں۔ جن میں سے 77 اسکول بنائے گئے ہیں جن میں 80000 سے زائد بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں کشمور ضلع میں نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالونی نمبر 1 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ یہ اسکول USAID کے فنڈنگ سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے طلبا کو تعلیم دینے کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ اب ہمارے پاس کالونی نمبر 1 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول ہے، اب مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ والدین اپنی لڑکیوں کو تعلیم کا حق دینے سے روکیں۔ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔