قائد ملت کراٹے کاتاکپ، نکا پین ہزارہ ٹیم کی پہلی پوزیشن

314

کراچی (اے پی پی )قائد ملت شہید لیاقت علی خان کراٹے کا تا کپ میں نکاپین کلثوم ہزارہ ٹیم نے پہلی، نکاپین شہباز خان ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلے گئے کراٹے کا تا کپ میں جیتنے والے کراٹیکاز میں گولڈ، سلور اور برائونز میڈل تقسیم کیے گئے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی کراٹے مقابلوں میں8ٹیموں کے80کراٹیکاز نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا آغاز سندھ اولمپکس ایسو سی ایشن کے ایسوسی ایٹس سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ نے کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلی کی معائون خصوصی عروسہ راشد ربانی نے فاتح، رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سلیم چانڈیو ،عبدالعزیز آسکانی ،عباس جلبانی ناصر میمن نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے۔اس موقع پر محمد علی لوہار واڈا، شہباز احمد، سید ذولفقار علی شاہ عبدالحمید ،نایب صدر سینسی محمد معین ڈھیڈھی ،سیکریٹری سینسی عبدالرحیم اور خزانچی ،سینسی کرامت اللہ خان بھی موجود تھے۔